صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے نجی ٹیلی وژن چینل پر آن ایئر ہونے والے ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایک انسٹاگرام لائیو سیشن دوران صائمہ بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے مجھے کسی معاوضے کی پیشکش نہیں کی، انہوں نے مجھے بغیر معاوضے کے ندا یاسر کے مارننگ شو میں مدعو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کیسے کامیاب بنائیں، ندا یاسر نے پاکستانیوں کو راز بتا دیا

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک پروموشنل شو تھا لیکن میرا کنٹریکٹ فائنل کے دن تک تھا، میں نے اپنی کمٹمنٹ پوری کی اور دل و جان سے کام کیا، جو ایوارڈ نہیں لینا چاہیے تھا میں نے وہ بھی وصول کرلیا ہے۔

صائمہ بلوچ نے کہا کہ اب اگر انہوں نے شو پر بلایا ہے تو آپ کا کیا جاتا ہے، آپ اتنے امیر ہیں، آپ کا اتنا بڑا چینل ہے، تو کیا مجھے میرے وقت کا معاوضہ نہیں دیں گے، وقت پیسہ ہے، وہ فری میں بلا رہے تھے اسی لیے میں شو میں نہیں گئی۔

واضح رہے کہ صائمہ بلوچ مشہور فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اور ٹیلی وژن شو ’تماشا‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ