کراچی میں‌ نافذ دفعہ 144 میں مزید توسیع

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں‌ 13 اکتوبر کو نافذ کی جانے والی دفعہ 144 میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دفعہ 144 کے باوجود قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

سرکاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں مزید 48 گھنٹوں کے لیے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے اور یہ پابندی 18 اور 19 اکتوبر تک عائد رہے گی۔

اس دوران شہر قائد میں 4 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلیوں‌ کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے: کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گئے تمام افراد رہا

واضح رہے کراچی میں 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔ 13 اکتوبر کو شہر میں ہونے والے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس جانب سے گرفتاریاں کی گئیں۔ اب مذکورہ مدت میں 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے یعنی اب یہ پابندی 19 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp