گزشتہ 8 ماہ میں 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز پاکستان سے باہر چلے گئے: اسٹیٹ بینک

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں موجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز اپنے ممالک منتقل کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 18 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز اپنے ممالک منتقل کیے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 1.146 ارب ڈالر کا منافع اپنے ممالک منتقل کیا تھا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 1.037 ارب ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 10 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز اپنے ممالک منتقل کیے تھے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حج پالیسی میں عمر کی حد سے متعلق اہم تبدیلی، کونسے عازمین متاثر ہوں گے؟

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری