سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ڈگی کھولے بغیر ہی آئینی ترمیم منظور ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور، مخالفت میں 4 ووٹ
قومی اسمبلی گیلری میں ایک صحافی نے سینیٹر فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ کیا قومی اسمبلی سے بھی آئینی ترمیمی منظور ہوجائے گی؟ اس سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ’بھائی ابھی تو ڈگی کھولے بغیر ہی منظور ہوگئی ہے، ابھی تو ڈگی میں بھی اتنے سارے رہتے ہیں، ان کو بھی آزاد کرنا ہے۔‘
یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہوگئی ہے، سینیٹ میں اس ترمیم کے حق میں 65 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں ایک بہت مضبوط گروپ بن چکا، فیصل واوڈا کا دعویٰ
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی اس ترمیم کی منظوری دی تھی، توقع ہے کہ قومی اسمبلی سے بھی آج ہی یہ ترمیم منظور ہوکر آئین کا حصہ بن جائے گی۔