قومی اسمبلی کا اجلاس: میاں نواز شریف نے ایوان کو کون سا شعر سنا کر داد حاصل کی؟

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے پہلے اٹھ کر ممبران اسمبلی کو شعر سنایا۔

خواجہ آصف کی تقریر کے اختتام پر انہوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ میں یہ شعر خواجہ آصف کو پڑھنے کے لیے دینا چاہتا تھا لیکن انہوں نے فوری تقریر ہی ختم کر دی اس لیے خود ہی عرض کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو دکھ ہم نے عدلیہ سے اٹھائے ہیں تو ان کے کردار پر ایک شعر ہے:

ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا

زہر بھی دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہوگا

جب میں جیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا ہی نہیں

جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا

میاں نواز شریف نے شعر مکمل کیا تو ایوان میں موجود ممبران نے ڈسک بجا کر میاں نواز شریف کو داد دی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے مذاقاً  کہا کہ آپ  کو شعر میں’ تو‘ کا لفظ نہیں  پڑھنا چاہیے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیا پیغام دیا؟

نیب کی تاریخی ریکوری، اسپیکر قومی اسمبلی کا ادارے کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

جنوبی لبنان میں لڑائی شدت اختیار کرگئی، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں سونا مزید مہنگا

’عمران خان اسٹیڈیم‘ نام رکھنے کے خلاف کیس، حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا