جنوبی لبنان میں لڑائی شدت اختیار کرگئی، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنوبی لبنان میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں، جہاں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کے دوران 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران اس کے 4 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جہاں اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائیوں کو مزید وسعت دے رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 3 کا تعلق ایک ہی بٹالین سے تھا جو لڑائی کے دوران مارے گئے، جبکہ ایک اور فوجی اسی واقعے میں ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جھڑپوں میں کم از کم 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 1200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ادھر یونائیٹڈ نیشنز انٹرم فورس  (یونیفل) نے بھی تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حالیہ واقعات کے دوران اس کے 3 امن اہلکار ہلاک ہوئے، جن میں 2 ایک نامعلوم دھماکے میں جبکہ ایک اتوار کے روز گولہ باری سے مارا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے فوج کو جنوبی لبنان میں کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کا مقصد مبینہ طور پر دریائے لیتانی تک ایک ’بفر زون‘ قائم کرنا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے شدت پسند وزرا نے اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے جنوبی لبنان کو ضم کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج علاقے میں پلوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر اسے باقی ملک سے کاٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے واضح کیا ہے کہ طاقت کے عدم توازن کے باوجود وہ اسرائیلی پیش قدمی کو آسان نہیں ہونے دیں گے اور جنگ کو اسرائیل کے لیے مہنگا بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

لبنان میں یہ کشیدگی ایسے وقت میں بڑھ رہی ہے جب خطے میں ایران کے خلاف جاری امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے باعث صورتحال پہلے ہی انتہائی نازک ہو چکی ہے، جس سے پورے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘