اسکواش میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتنے والے دسویں جماعت کے طالب علم کی خواہش ہے کہ وہ جونیئر چیمپیئن شپ پاکستان کے نام کرے۔
پشاور کے نوئے کلے سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے طالب علم ہریرہ خان اسکواش کے کھلاڑی ہیں جو قطر جونئیر میں سلور میڈل پاکستان لے کر آئے ہیں۔ جبکہ اب جونیئر چیمپیئن شپ کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
ہریرہ خان اسکول سے واپسی کے بعد پشاور کے قیوم اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں جہاں دوستوں کے ساتھ مسلسل پریکٹس اور تربیت حاصل کرتے ہیں۔ وہ کئی بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ جبکہ انہوں نے سال 2022 میں قطر جونئیر میں سلور میڈل لے کر ملک کا نام روشن کیا۔
وہ بتاتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ وہ اسکواش بھی کھیل رہے ہیں۔ قطر مقابلوں میں سلور میڈل جیت کر سب سے زیادہ خوشی ہوئی تھی۔ اب اور بھی زیادہ محنت کر رہا ہوں تاکہ ملک کا نام روشن کر سکوں۔
نوجوان کھلاڑی کے مطابق پڑھائی کے ساتھ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیاری آسان نہیں ہے۔ یہ روزانہ پریکٹس اور سخت ورزش کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ 5 سے 6 گھنٹے اسکواش کو دیتے ہیں۔ اور اسکواش جونیئر چیمپیئن شپ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ مزید ان کی زبانی اس ویڈیو میں