قومی اسمبلی کا اجلاس آج (بدھ) دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی میں بڑے پیمانے پر مبینہ چوری غبن کے معاملے پر عوام میں پائی جانے والی گہری تشویش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم اور چیف جسٹس کی تعیناتی، تمام عمل غیرقانونی ہے، بیرسٹر گوہر
اس کے علاوہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی ایکٹ 2020 میں مزید ترمیم کرنے کے بل کی منظوری کی تحریک پیش کریں گے اور 18 اپریل کو دونوں ایوانوں کے اجلاس سے صدر پاکستان کے خطاب پر ان سے تشکر کا اظہار کریں گے۔
اجلاس میں نکتہ ہائے اعتراض کے علاوہ معاملات بھی اٹھائے جائیں گے جبکہ رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران سی ایس ایس امتحانات 2023 کے نتائج میں تاخیر کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔