توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر عائد اعتراضات ختم

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پیر کے روز کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر عدالت میں پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم بحال ہونے سے توشہ خانہ 2، القادر ٹرسٹ کیس ختم سمجھیں، بیرسٹر گوہر

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل درخواست گزار سے دریافت کیا کہ ان کی درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، آپ نے کہا ہے کہ مستقل مزاجی کا اصول ہے مگر درخواست گزار تو مرد ہے، بشریٰ بی بی کی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تو عورت ہیں، تبھی ان کی ضمانت بنی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا انہوں نے کل ہی ایک ایسی درخواست خارج کی تھی، رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا جبکہ کاز آف ایکشن نومبر کا ہے، اس موقع پر جسٹس گل حسن نے شاور خاور ایڈوکیٹ سے معاونت طلب کی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا

شاہ خاور ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ ایک روٹین پریکٹس ہے کہ جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ایک ساتھ وکالت نامے دستخط کردیے جاتے ہیں، عمران خان کی وکیل شاہینہ شہاب نے درخواست پر نوٹسسز جاری کرنے کی استدعا کی تو جسٹس گل حسن اورنگزیب بولے؛ قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست پر سماعت آئندہ پیر کے روز مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘