ایک اور مقدمہ آئینی بینچ کو منتقل، ’سلسلہ جاری رہے گا‘، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، عدالت نے آج ایک اور کیس آئینی بینچ کو منتقل کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں شُفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بنچ کو بھجوایا ہے۔ اس کیس کی سماعت نامزد چیف جسٹس یحیحیٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی، وزیر اعظم

دوران سماعت، جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اس کیس میں آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی، یہ مقدمہ تو اب آئینی بینچ کو منتقل ہونا چاہیے۔ اس پر وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ  میں یہ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن ہونا یہی چاہیے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے، آفس کو ہدایت کی ہے کہ جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہے ان کی الگ کیٹیگری بنائی جائے، جن مقدمات میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی وہ ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی، وزیر اعظم

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں مقدمات کی آئینی بینچز کو منتقلی گزشتہ روز ہی شروع ہوگئی تھی۔ گزشتہ روز مختلف بینچز نے 4 مقدمات آئینی بینچ کو منتقل کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp