آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی، وزیر اعظم

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی۔ آئینی ترمیم 2006 میں ہوئے میثاق جمہوریت کے ایک اور وژن کی تکمیل ہے، شہید بے نظیربھٹو اور نوازشریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم میں نواز شریف کی بھرپور رہنمائی حاصل تھی، صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت معاونت پر آزاد اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 26ویں آئینی ترمیم ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم اور چیف جسٹس کی تعیناتی، تمام عمل غیرقانونی ہے، بیرسٹر گوہر

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ترامیم معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے سود مند ثابت ہوگی، انتھک محنت کے بعد ہر شک پر بحث کی گئی، ترمیم چارٹر آف ڈیموکریسی کی تکمیل ہے، آئینی ترمیم سے تیز ترین انصاف کا حصول ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے بہت مؤثر اور مثبت ثابت ہوگی، اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والے تمام سیاسی زعما سے بے پناہ مشاورت اور ملاقاتیں ہوئیں، جس میں حزب اختلاف اور اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں، یہ بڑی انتھک محنت اور دل کی گہرائیوں سے مشاورت کے بعد ہر ایک شق پر بحث کے بعد یہ مسودہ منظور کیا گیا، یہ عمل مشاورت کی روح کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی اوکانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بھی سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایس سی او کانفرنس سے دنیا بھرمیں پاکستان کا امیج بہتر ہوا، ایس سی او کانفرنس کےموقع پر ایک بڑا چیلنج سیکیورٹی کا تھا، اس موقع پر سیکیورٹی اداروں نے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی۔

’چین اور روس کے وزرا اعظموں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی‘۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے مندوبین کے اعزاز میں وزیر اعظم پاکستان کا عشائیہ

انہوں نے کہا کہ ایس سی او پاکستان کے لیے ایک کامیاب کانفرنس ثابت ہوئی، اس سے دنیا میں پاکستان کی شناخت بہتر ہوئی، اس کانفرنس کی کامیابی کے لیے بے پناہ کاوشیں ہوئیں۔

اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں ظلم و ستم جاری ہے، بے گناہ خواتین اور بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، غزہ اور لبنان میں ظلم میں کمی نہیں آرہی، عالمی عدالت کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے، عالمی طاقتوں کو جنگ بندی کروانے کے لیے کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں