وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا گارمنٹس سٹی کا دورہ کیا، ملبوسات کی تیاری کی تربیت پانے والی خواتین سے ملاقات، تربیت کی تکمیل پر مبارک دی
اس موقع پر خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر بیٹی پر ناز ہے، آپ اپنے گھر کی عزت اور شان ہیں۔ ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی ترقی کے سفر پر بہت خوش ہوں، آپ نے یہ ہنر سیکھا، آپ اعتماد سے جی سکیں گی۔ کسی خاتون کو ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، خود باعزت روزگار کما سکیں، یہی اس منصوبے کا مقصد تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مبینہ زیادتی کا معاملہ، پی ٹی آئی نے اپنے منصوبوں کے لیے بچوں کو استعمال کیا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی خواتین کو تعلیم ، صحت، روزگار، کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ترقی ص خوشحالی کی مثال بنانا ہے۔
اس موقع پر بچیوں ٹریننگ کلاس روم مریم نواز شریف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار ، ہنرمند بنانے کے منصوبے کے پہلے دستہ کی تربیت مکمل ہونے پران سرٹیفیکیٹ کے ساتھ نوکری کا لیٹر بھی تقسیم کیے۔
پنجاب حکومت کے اس اقدام پر خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں:قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر مریم نواز نے کیا پیغام دیا؟
اس موقع پر خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آپ کو ہنرمند بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ لینے والا نہیں بلکہ دینے والا ہاتھ بن جائیں، آپ کسی کی محتاج نہ رہیں۔
انہوں نے کہا ہر تحصیل میں ان شاءاللہ گارمنٹ ٹریننگ سینٹر بنائیں گے تاکہ میری بچیوں کو گھر سے دور سفر نہ کرنا پڑے۔
خواتین نے وزیراعلیٰ نے سے گفتگو میں کہا کہ آپ نے بڑی بہن اور ماں بن کر ہمیں زندگی میں آگے بڑھنے کا نیا حوصلہ، اعتماد اور موقع دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو گرفتاری کے بعد کن حالات میں رکھا گیا تھا؟ کئی سال بعد خود ہی بتادیا
موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملبوسات کی تیاری اور سلائی کی تربیت پانے والی خواتین میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں پہلی بار خواتین کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والا خواتین کا یہ پہلا دستہ ہے۔