’قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف کی قیادت کریں گی‘

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کو لیڈ کریں گی، اگر وہ پارٹی کو لیڈ کرتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے تاہم عمران خان کی بہنیں بھی مخصوص انداز میں سیاست میں آچکی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی لیڈران کے قول و فعل میں تضاد تھا، ایک طرف بیرسٹر گوہر کہہ رہے تھے اب ترمیم کا مسودہ قابل قبول ہے اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں نے بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر بات ہوسکتی ہے، جس پر بعد میں ووٹنگ بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے، ایک ٹولہ پھر آگ لگانے پر اتر آیا، مصدق ملک

مصدق ملک نے کہا ’مجھے نہیں معلوم کہ میں پی ٹی آئی کے زین قریشی کی بات مانوں یا ان کی مانوں جو زین قریشی پر الزام لگا رہے تھے، کن کی بات مانوں، کیا ان کی بات مانوں جن کے بارے میں کہا گیا کہ انہوں نے پیسے لیے لیکن ووٹ نہیں دیے، یا ان لوگوں کی بات مانوں جن کے بارے میں کہا گیا کہ انہوں نے ووٹ دے مگر پیسے نہیں لیے۔‘

’علی امین گنڈاپور ٹام اینڈ جیری کا کارٹون لگتے ہیں‘

انہوں نے کہا کہ کیا وہ علی امین گنڈاپور کی بات پر یقین کریں، جو گریبان چاک کرکے پنجاب کی سرحد تک آتے ہیں پھر وہاں سے گھوم جاتے ہیں، یا پھر وہ کے پی ہاؤس سے گم جاتے ہیں۔ کچھ سمجھ آتی ہے آپ کو، بعض مرتبہ تو علی امین گنڈاپور ٹام اینڈ جیری کا کارٹون لگتے ہیں۔

’بشریٰ بی بی کہیں بھی جائیں، وہ آزاد ہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے ضمانت دی ہے وہ کہیں بھی جائیں، اپنے گھر جائیں یا کہیں اور ان کی مرضی ہے، انہوں نے مناسب سمجھا کہ وہ خیبرپختونخوا جائیں، وہ خیبرپختونخوا چلی گئی تو ہمیں کیا اعتراض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کسی مفاہمت سے نہیں ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔ انہوں نے عدالتوں سے کوئی مفاہمت کی ہے تو مجھے نہیں معلوم۔ عدالتوں کو مفاہمت کرنی تو نہیں چاہیے، جب سب کیسز میں ضمانتیں ہوجاتی ہیں تو بندہ جیل سے نکل ہی جاتا ہے۔

’پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے‘

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے، پی ٹی آئی میں جن لوگوں کی کچھ حیثیت تھی یا جو سیاسی لوگ تھے، وہ پارٹی چھوڑ گئے ہیں۔ زین قریشی کو بھی شوکاز نوٹس مل گیا۔ ان کے والد پہلے ہی جیل میں ہیں۔ پی ٹی آئی میں اب کوئی پرانا سیاستدان نظر نہیں آرہا۔ اب پی ٹی آئی میں سیاسی شکل میں لیگل ٹیم سامنے آئی ہے۔ اس لیگل ٹیم میں بھی کئی لیگل ٹیمیں ہیں۔ بیرسٹر گوہر ایک بات کرتے ہیں تو شیرافضل مروت دوسری بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے پاکستان اور بیرون ملک کون کون سے اثاثے ہیں؟

مصدق ملک نے کہا کہ اب چونکہ پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس لیے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کو لیڈ کریں، اگر وہ لیڈ کریں تو یہ ان کا حق ہے، عمران خان کی بہنیں بھی خاص انداز سے سیاست میں ہیں، وہ بھی لیڈ کرسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ