پولیس اینمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھینسوں کی لڑائی کروانے والے مالکان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے رکھ چندرائے گوالہ کالونی میں دیسی بل فائٹنگ کےلئے میلے کا انعقاد کیا تھا، تاہم پولیس اینمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھینسے، 2 ملزمان عبدالجبار اور حسنین حیدر کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اب جانوروں کی رنگ اور نسل کی بنیاد پر رجسٹریشن ہوگی؟
ملزمان کےخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ بے زبانوں پر ظلم و تشدد کسی صورت برداشت نہیں، پولیس اینمل ریسیکو سینٹر کے قیام کا مقصد بے زبان خلقِ خدا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں کا مزید کہنا ہے کہ آئی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 04 پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر قائم کئے گئے ہیں، اب تک مجوعی طور پر انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت 07 مقدمات کا اندراج کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افریقہ: گینڈوں کے سینگ کس طرح اس جانور کی موت کا سبب بن رہے ہیں؟
عمارہ اطہر کے مطابق پولیس اینمل ریسیکو سینٹر میں سینکڑوں بے زبانوں کی زندگیوں کو بچایا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے اس کامیاب کارروائی پر انچارج ملیحہ لودھی، محمد عرفان اور سب انسپکٹر بلال کو شاباش دی ہے۔














