نوجوان ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو پنجاب کابینہ میں اہم قلمدان سونپ دیا گیا

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوان ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔

حکومت پنجاب کے سروس اینڈ جنرل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ثانیہ عاشق جبین کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب کابینہ میں توسیع ہونے جارہی ہے؟

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اسپیشل اسسٹنٹس آرڈیننس 2002 کے سیکشن 3 کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جبین عاشق کو اپنا معاون خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیس ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2018 کےعام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں تھیں، اس وقت (2018 میں ) وہ ملکی تاریخ کی کم عمر ترین ایم پی اے بنی تھیں۔

وہ 2024 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ اجلاس؛ پولیس آفیسر شہر بانو نقوی کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش منظور

ثانیہ عاشق نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی