وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سنگجانی ٹول پلازے پر پولیس وینز پر فائرنگ کے بعد کہا ہے کہ ریاست اپنی عملداری برقراررکھے گی، حملہ آور ہوں یا منصوبہ ساز، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، ایسی عبرتناک سزا دیں گے کہ مثال قائم ہو گی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا قافلہ پتھر گڑھ پر ٹھہر گیا، ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، علی امین گنڈاپور
جمعہ کو سنگجانی ٹول پلازے پر پولیس وینز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سنگجانی ٹول پلازے پر پولیس وینز پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات بھی ہوں گی، مقدمات بھی درج ہوں گے ،ایف آئی آر بھی ہو گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا بھی دی جائے گی کہ آئندہ کوئی بھی اس طرح ریاست پر حملہ آور نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی ٹول پلازہ پر3 پولیس وینز پر حملہ کیا گیا اور اس میں قید 82 کے قریب ملزمان کو فرار کرانے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں فرار ہونے والے تمام 82 لوگوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، 19 لوگ فرار ہوئے تھے جنہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد
انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے 4 کو 2 گاڑیوں اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس وینز پر فائرنگ بھی کی گئی ہے، گرفتار ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ممبر اسمبلی (ایم پی اے) ملک لیاقت کا بیٹا بھی شامل ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ پولیس وینز ملزمان کو لے کر اٹک جیل جا رہی تھی جہاں سنگجانی ٹول پلاز پر ان پر وینز پر حلمہ کیا گیا جس میں ملزمان کو فرار کرانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک سوچھی سمجھی منصوبہ بندی تھی، اس میں گرفتاریاں بھی ہوں گی، ایف آئی آر بھی کٹے گی، کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کا ماضی شاہد ہے کہ ان لوگوں نے ملک میں تشدد کی سیاست کی ہے۔ انتشار پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے گیٹ توڑتے ہیں، ملکی تنصیبات پر حملے کیے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے کہ یہ دھرنا دیتے ہیں اور املاک کو آگ لگاتے ہیں، 9 مئی کے واقعات سب سے سامنے ہیں، ان میں ان لوگوں کو سزائیں دی جاتیں تو آج ملک میں مزید انتشار نہ پھیلتا۔
یہ بھی پڑھیں:مسلح افراد کا پولیس وینوں پر حملہ، پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار
انہوں نے کہا کہ پولیس وینز پر حملے پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، قانونی کارروائی کی جائے گی، مقدمے، ایف آئی آرکاٹی جائے گی اورسزا کی ایسی مثال قائم کی جائے گی، کہ آئندہ کسی ملزم کو فرار کرانے کی کوشش نہ کی جائے۔
عطال اللہ تارڑ نے اس واقعے پر پی ٹی آئی کے ردعمل کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے دعوؤں کو ‘فلم کا اسکرپٹ’ قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست اس طرح کے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گی اور اس میں ملوث افراد کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ کوئی فلم کی کہانی لگ رہی ہے، فوٹیج موجود ہیں، پی ٹی آئی کے ترجمان کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، ایسا کام کرنا تو عادی مجرموں کا کام ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم یہاں ایک مثال قائم کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں کوئی بھی جیل کی وین کو روکنے اور قیدیوں کو فرار ہونے میں مدد کرنے کی ہمت نہ کرے۔
مزید پڑھیں:سنگجانی میں قیدی وینز پر فائرنگ وفاقی حکومت کی سازش ہے، پی ٹی آئی کا الزام
وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ مزید مشتبہ افراد کی نشاندہی کے لیے پولیس آپریشن جاری ہے، حکام حملے میں ملوث گاڑیوں کا تعاقب کر رہے ہیں۔ انہوں نے یو ایس کیپیٹل ہل اور لندن فسادات جیسے واقعات میں عائد سزاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی عملداری کو برقرار رکھا جائے گا اور کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ باقی ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، گاڑیوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے، اس کارروائی کے منصوبہ سازوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، ریاست اپنی عملداری برقراررکھے گی۔ تمام حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے، ایم پی اے ملک لیاقت کا بیٹا پولیس کی حراست میں ہے، ان سے تفتیش کے دوران سب کچھ معلوم کیا جائے گا، اس میں 25 سے 30 افراد ملوث تھے۔
حکومت ایسی مثال قائم کرے گی کہ اسٹیٹ کو چیلنج کرنے کا سلسلہ بند ہوگا، حملہ آوروں اور اس کے منصوبہ سازوں کے ساتھ کوئی رعایت نہبں برتی جائے گی۔