امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاک امریکا باہمی تجارت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا باہمی تجارت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی قونصلیٹ کراچی کے شعبہ پبلک ڈپلومیسی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکا اور پاکستان کے بیچ 7 دہائیوں پر محیط طویل المدتی شراکت داری قائم ہے، جو صحت، تعلیم، توانائی، معاشی ترقی اور سیکیورٹی جیسے شعبہ جات جیسی مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماحول دوست توانائی بڑھانے کے لیے پاکستان کی مدد جاری ہے، ڈونلڈ بلوم

گزشتہ سالوں میں امریکا کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں 50 فیصد سے زائد ہوئی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط و مربوط معاشی تعلقات کی عکاس ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبہ جات میں ماحول دوست توانائی اور پائیدار زراعت میں سرمایہ کاری کے علاوہ صحت عامہ میں تپ دق کے کنٹرول کے منصوبے شامل ہیں، اس کے علاوہ امریکا پاکستان گرین الائنس اور عوامی روابط کے ذریعے پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات بھی شامل ہیں۔

فریئر ہال کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی

کراچی میں 22 سے 25 اکتوبر تک امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے فریئر ہال کی تاریخی ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے امریکی سفیرکے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (AFCP) منصوبے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف

تقریب کے دورانڈونلڈ بلوم نے کہا ’یہ نادر منصوبہ امریکی قونصل خانے اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچر سوسائٹی کی شراکت داری سے آج پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جو واضح طور پر ان تمام کاوشوں کی نمائندگی کرتا ہے جو امریکا اور پاکستان مل کر کرتے آئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ فریئر ہال 2002 کے دھماکے میں متاثر ہوا تھا اوراس کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

سندھ حکومت کو 5 جدید موبائل گاڑیاں اور3 موبائل ایکسرے مشینوں کی فراہمی

امریکی سفیر بلوم نے تپ دق کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے سندھ حکومت کو 5 جدید تشخیصی موبائل گاڑیاں اور3 موبائل ایکسرے مشینیں بھی فراہم کیں، یہ آلات یوایس ایڈ پروگرام کے تحت دیے گئے تاکہ دور دراز علاقہ جات میں تپ دق کی تشخیص و علاج میں بہتری لائی جاسکے۔

امریکی سفیر نے ایک مقامی فوڈ پراسیسنگ کمپنی نیوٹریلو کا بھی دورہ کیا، جسے یو۔ایس۔ایڈ کے انویسٹمنٹ پروموشن ایکٹیویٹی (آئی۔پی۔اے) پروگرام کے تحت تعاون حاصل ہے، جس کا مقصد امریکی معاونت سے پاکستان میں کاروباری مواقع اور روزگار کی مد میں نت نئے رجہانات کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان حق رکھتا ہے کہ اس کی بات سنی جائے، ڈونلڈ بلوم

کراچی میں قیام کے دوران امریکی سفیر بلوم نے انسانی حقوق کے ماہرین سے ملاقات کی اور مذہبی آزادی و محنت کشوں کے حقوق جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی دوران امریکی بزنس کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ ایک عشائیے میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے امریکا پاکستان تجارت کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی سفیرڈونالڈ بلوم کا کراچی کا دورہ امریکی حکومت کی پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری اور پاکستانی عوام کے ساتھ باہمی تعاون و شراکت کا اہم ثبوت ہے۔

سفیر ڈونلڈ بلوم نے اس موقع پر کہا کہ ایسی شراکت داریوں کے ذریعے، امریکا اور پاکستان ایک ساتھ مل کر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنارہے ہیں، عوامی روابط کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اور پاکستان کی عظیم تاریخ و ثقافت کو محفوظ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں