امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر مملکت برائے سرحدی علاقہ جات امیر مقام سے ملاقات کی، جس میں افغان مہاجرین کی میزبانی کی پاکستان کی طویل تاریخ کے لیے وزیر کا شکریہ ادا کیا اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر امریکا کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان میں موجود امریکی مشن کی ترجمان جوناتھن لالی نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین اور سرحدی علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی مدد کے لیے امریکا، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان حق رکھتا ہے کہ اس کی بات سنی جائے، ڈونلڈ بلوم

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر نے پناہ گزینوں کے رجسٹریشن کارڈز کی معیاد میں توسیع کے پاکستان کے حالیہ فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کو مزید مہلت دینے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے افغانوں کو دیے گئے تحفظ پر خدشات کو دور کرنے کے لیے اٹھائے گئے مثبت اقدامات اور اہل افغان کی امریکا میں محفوظ اور مؤثر آباد کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے مسلسل تعاون کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں