صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:4 سال بعد پاکستان گھر میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب، انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی
ایوان صدر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہےکہ قومی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی شاندار کارکردگی کا مظہر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
Great game of cricket after a long time!
Congratulations to our cricket players that played brilliantly throughout the tournament and to Chairman PCB, Mohsin Naqvi.
Your dedication and commitment have propelled our team to new heights, bringing immense pride and joy to the… pic.twitter.com/DJslPtQ2bw
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 26, 2024
ایکس ڈاٹ کام پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پر قومی کرکٹ ٹیم کے ناقابل یقین کرکٹرز کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ طویل عرصے بعد کرکٹ کا شاندار کھیل پیش کیا گیا، کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹیم کو مبارکباد، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا محسن نقوی
’ہمارے کرکٹ کھلاڑیوں کو جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد!آپ کی لگن اور عزم نے ہماری ٹیم کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے، جس سے قوم کے لیے بے پناہ فخر اور خوشی ہے، یہ جیت آپ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شاباش!‘