توشہ خانہ تحائف: وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلینج کر دیا

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا، حکومتی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ  کے فیصلے کے خلاف اپیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے دائر کی ہے۔

حکومتی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل بنچ  حکومتی اپیل پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ لئے گئے تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم دیا۔ سال 1990 سے 2001کا تحریری ریکارڈ موجود نہ ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ بھی کیا۔

حکومت نے استدعا کی ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ بلا جواز ہے، اس فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

23 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ حکومت عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے 7 یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرے۔

فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ حکومت 1990ء سے 23 مارچ 2023ء تک تحائف دینے والوں کا نام بھی 7 یوم میں پبلک کرے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے 2002 سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ