آرمی چیف جنرل عاصم نے نئے چیف جسٹس کی والدہ سے کیا کہا؟

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز ملک کے 30ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا، ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی اس مختصر سی تقریب میں دیگر مہمانان گرامی کے ساتھ ساتھ نئے چیف جسٹس کی والدہ بھی شریک تھیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے احترماً اپنی نشست سے اٹھ کر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ کو ان کی نشست پر جا کر مبارک باد پیش کی، ان کی والدہ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے قبیلے، خاندان اور تمام افراد کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن، اگلے 2 ہفتوں کے لیے بینچز کی تشکیل

 اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ان کے لیے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا فخر کی بات ہے کیونکہ پاک فوج کے ایک قابل افسر کا بیٹا آج چیف جسٹس آف پاکستان بنا ہے، جس نے اعزازی شمشیر حاصل کی تھی۔

جسٹس یحیٰی آفریدی کے والد عمر خان آفریدی کیپٹن اور انگلینڈ کی معروف سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی کے گریجویٹ تھے، انہوں نے بعد میں پاک فوج چھوڑ کر سول سروس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد

لاہور کے ڈویژنل کمشنر رہنے کے بعد نومبر 1983 میں عمر خان آفریدی ایڈمنسٹریر اسلام آباد تعینات ہوئے تھے اور بعد ازاں کمشنر لاہور سے ترقی پاکر 21 ویں گریڈ میں اسلام آباد کے چیف کمشنر بنے تھے۔

عمر خان آفریدی 1994 میں صدر مملکت فاروق لغاری کے پرنسپل سیکریٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان کے عبوری وزیر داخلہ بھی بھی رہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟