چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن، اگلے 2 ہفتوں کے لیے بینچز کی تشکیل

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی منظوری کے بعد 2 ہفتوں کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا، 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کے لیے 3 اور 2 ججز پر مشتمل 8 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں، اسی طرح 4 سے 8 نومبر تک کے لیے بھی 8 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئے چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو شامل کر لیا

ہفتہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس  ہوا، اجلاس کے دوران کمیٹی نے آئندہ 2 ہفتوں کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، جس کے مطابق 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کے لیے 8 بینچ تشکیل دیے گئے، جن میں ایک بینچ 3 جب کہ 7 بینچز 2 ججز پر مشتمل ہوں گے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت رجسٹرار نے روسٹر جاری کیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے 8 بینچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعت شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں:قوم کو نئے چیف جسٹس سے اچھی توقعات رکھنی چاہییں، مولانا فضل الرحمان

روسٹر کے مطابق 28 سے یکم نومبر تک مقدمات کی سماعت کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ نمبر 2 میں شامل ہوں گے۔

اسی طرح بینچ نمر 3 جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا جب کہ بینچ نمبر 4 جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہو گا، بینچ نمبر 4 واحد بینچ ہے جو 3 ججز پر مشتمل ہو گا۔

یہ بھی  پڑھیں: جسٹس منیب کا بینچ میں بیٹھنے سے انکار، چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسی طرح بینچ نمبر 5 جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر 6 جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہو گا۔

بینچ نمبر 7 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا  جبکہ بینچ نمبر 8 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 4 نومبر سے 8 نومبر تک کے لیے بھی ججز روسٹر جاری کرتے ہوئے 8 بینچز تشکیل دیے ہیں جو پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق 4 سے 8 نومبر تک کے لیے تشکیل دیے گئے بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال شامل ہوں گے جبکہ بینچ نمبر 2 میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 عدالت میں چیلنج

اسی طرح بینچ نمبر 3 جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا  جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہو گا۔

اسی طرح بینچ نمبر 5 جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بینچ نمبر 7 میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بینچ نمبر 8 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل مقدمات کی سماعت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ