پنجاب پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2 ڈاکوہلاک

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پنجاب پولیس کی کچا کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیابی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خطرناک ڈاکو ہلاک۔

کچا جمال دین والی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بھونگ کے علاقے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اکبر کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکوؤں کی جانب سے جیمرز کا استعمال، لاہور پولیس کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں نے مئی 2023 میں سندھ پولیس کے اے ایس آئی امان اللہ ابرو کو بھی فائرنگ کرکےشہید کیا تھا۔

ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اور سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مقدمات درج تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ ڈاکو ڈکیتی، راہزنی،  اغوا برائے تاوان، پولیس پر فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں بھی پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب تھے۔

رحیم یار خان پولیس کو کچا جمال دین والی آم کے باغات میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی،  پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف فوری آپریشن کیا، ڈاکوؤں کی پولیس کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ کر دی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کا فوری جوابی رسپانس، 2 طرفہ فائرنگ رکنے پر 2 ڈاکوؤں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ، پنجاب پولیس کے 50 سے زیادہ اہلکار زخمی

 ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ کلاشنکوف، ایمونیشن، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکو کسی بڑی واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے، بروقت پولیس آپریشن سے ناکام ہو گئے۔ علاقے میں پولیس سرچ آپریشن جاری ہے۔

تصویر بشکریہ ایکسپریس ٹریبیون

انچارج سی آئی اے  بھونگ جبران جیراڈ، انچارج چوکی جمالدین اور ٹیموں نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پولیس کاروائی میں حصہ لیا، ترجمان پنجاب پولیس

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کچہ کریمنلز کے خلاف شاندار کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ٹیم کو شاباش،

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp