ڈاکوؤں کی جانب سے جیمرز کا استعمال، لاہور پولیس کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ڈاکوؤں کے ایک گینگ نے دوران واردات ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ مکین موقع ملنے پر بھی پولیس کی مدد طلب نہ کرسکیں۔ اس ’ہائی ٹیک‘ گینگ نے مطلوبہ گھر کی فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی اور بلا خوف و خطر ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اقبال ٹاؤن لاہور میں 6 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں 5 ڈاکوؤں نے واردات کے دوران جیمر ڈیوائس استعمال کی جس کے باعث ان کے گھر میں داخل ہوتے ہی موبائل اور انٹرنیٹ نے کام کرنا بند کردیا۔

جیمر ڈیوائس ایک ڈاکو نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی۔ مذکورہ ڈاکے کی واردات میں ڈاکو ایک شہری مبشر کے گھر سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیے: فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

مذکورہ 5 رکنی گینگ اس سے قبل بھی وارداتوں میں جیمر ڈیوائس استعمال کرچکا ہے۔ یہ گینگ واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے ہیں اور اس کے کارندوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی مل چکی ہیں تاہم پولیس ٹیمیں تاحال ان ڈاکوؤں کو ٹریس کرنے میں ناکام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان