سکھوں کے 50 رکنی وفد کا خیبرپختونخوا میں سکھ دور کے تاریخی مقامات کا دورہ

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 50 رکنی وفد نے خیبرپختونخوا میں واقع ان تاریخی مقامات اور عمارتوں کا دورہ کیا جو کسی نہ کسی حوالے سے سکھ دور سے تعلق رکھتی ہیں، وفد نے گرودوارہ بھائی جوگا سنگھ میں مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔

پشاور اور ضلع خیبر آمد پر سکھ وفد نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، وفد کوجمرود فورٹ اور قلعہ بالاحصار کی تاریخ اور سکھ دور حکومت کے دوران ان کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، وفد نے جمرود فورٹ میں موجود سکھ دور کی یادگار کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکھ یاتری حکومت پاکستان کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

سکھ وفد نے پشاور میں واقع قلعہ بالاحصار میں موجود تاریخی اشیا اور نوادرات پر مشتمل میوزیم کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر فرنٹیئر کور نارتھ بینڈ نے پنجابی نغموں کی دھنیں پیش کیں، جس پر وفد کے شرکا جھوم اٹھے اور اپنا روایتی رقص بھی کیا۔

وفد نے گرودوارہ بھائی جوگا سنگھ کا بھی دورہ کیا۔ اور مذہبی رسومات ادا کیں، سکھ شرکا نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکھ دور کے تاریخی مقامات کی دعوت ان کے لیے باعث فخر ہے، انہوں نے خصوصی مہمان نوازی بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی پروفیسر کی درخواست رنگ لے آئی، گردوارہ نانک سر کی بحالی شروع

وفد میں شامل سکھ شرکا نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ان اہم تاریخی مقامات کے تحفظ اور تزین و آرائش کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp