جاپان میں قبل از وقت انتخابات، حکمراں اتحاد اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ قبل از وقت انتخابات میں جاپان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی زیرقیادت برسر اقتدار اتحاد پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکا ہے، انتخابی نتائج ایک دہائی کے دوران اس کی بدترین کارکردگی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 98 سیٹیں زیادہ حاصل کرنے کے باوجود حکومت بنانے کے لیے درکار مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کر سکا ہے، جاپان میں حکومت قائم کرنے کے لیے ایوان زیریں کی 465 میں سے 233 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو نے امن کا نوبل انعام اپنے نام کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں قبل ازوقت ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کوئی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر سکی اور 15 برس میں پہلی بار جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ایوان زیریں میں اکثریت کھو بیٹھی ہے۔

دوسری جانب انتخابی نتائج کے مطابق اپوزیشن کی کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان نے 148 نشستیں حاصل کی ہیں، پچھلے انتخابات کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان نے 58 نشستیں حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھیں:جاپان کے ہوائی اڈے پر امریکی بم پھٹنے سے زور دار دھماکا، انٹرنیشنل پروازیں منسوخ

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کے بہت چھوٹے اتحادی ساتھی کومیتو نے مل کر 215 نشستیں حاصل کی ہیں، جو حکومت سازی  کے لیے درکار 233 نشستوں کی اکثریت سے کم ہیں، پارٹی کے نئے رہنما شیگیرو ایشیبا نے کہا کہ اس مرحلے پر اتحاد کو وسعت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

شیگیرو ایشیبا، جنہوں نے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے سے چند دن پہلے الیکشن کا اعلان کیا، نے ایل ڈی پی کی پارلیمانی اکثریت سے محرومی کے باوجود عہدے پر رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ’ووٹرز نے ہمیں ایک سخت فیصلہ دیا ہے اور ہمیں عاجزی کے ساتھ اس نتیجے کو قبول کرنا ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی