لندن میں 2 دن قیام کے بعد نواز شریف امریکا روانہ

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ سے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں 2 روز قیام کے بعد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئے ہیں، نواز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے امریکا روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پولیس کیوں طلب کرنا پڑی؟

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئے ہیں، نواز شریف کو رخصت کرنے کے لیے لیگی رہنما ایون فیلڈ میں موجود تھے۔

نواز شریف کو رخصت کرنے والوں میں احسن ڈار، زبیر گل بھی شامل تھے، نوازشریف امریکا میں 4 دن قیام کریں گے۔

نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟

لندن روانگی سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف سے صحافی نے سوال کیا ’آپ چھوتی بار وزیراعظم کیوں نہیں بنے، آپ 21 اکتوبر کو چوتھی بار وزیراعظم بننے گئے تھے، آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟

یہ بھی پڑھیں: لندن جانے سے قبل نواز شریف نے لاہور سے کیا شاپنگ کی؟

جواب میں نواز شریف نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم کیوں نہیں بنے تاہم انہوں نے صحافی سے ہی سوال کرڈالا کیا امریکا جانے سے قبل ان سے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب امریکا سے واپس آکر بتائیں گے۔

حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟

صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ وہ حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟ جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بارے میں چند دن بعد واپس آکر بتائیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہفتے کے روز پاکستان سے لندن پہنچے تھے، جہاں سے اب وہ علاج کے لیے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp