غریبوں کے لیے عدالت آنا ممکن نہیں، آرمی چیف سے درخواست ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریبوں کے لیے عدالت آنا ممکن نہیں ہے، آرمی چیف سے درخواست کرتا ہوں کہ بے گناہوں کو معاف کردیں۔ 26ویں آئینی ترمیم مسلم لیگ ن اور ش سمیت تمام پارٹیوں کے گلے پڑے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی آفریدی چیف جسٹس آیا ہے، آفریدیوں نے سکھوں سمیت برٹش اور روس کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کو بھی شکست دی۔

’امید کرتا ہوں کہ یحییٰ آفریدی اس ملک میں انصاف کا علم بلند رکھیں گے‘۔

مزید پڑھیں: ’ سیاست چھوڑیں شاعری شروع کر دیں‘ شیخ رشید کی نئی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بہت دانش مندی کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت نے جو خواب دیکھے تھے وہ سارے چکنا چور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ 27ویں ترمیم کی باتیں کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے اس کے خلاف کال دے دی تو ان کو لگ پتا جائے گا۔ 2ہی آدمیوں ایک عمران خان اور مولانا فضل الرحمان نے قوم کی عزت بڑھائی ہے۔ باقی سب نے ستیاناس کیا ہے اور عزت پر جھاڑو پھیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈی چوک میں جلوہ ہی دکھا دیں‘ شیخ رشید کی کتوں کے ساتھ وائرل ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

شیخ رشید نے کہا کہ جو کچھ اس وقت قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہورہا ہے کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ 27ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، مولانا نے کال دی تو آپ کو جگہ پسند نہیں آئے گی۔

انہوں نے آرمی چیف سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور بے گناہ لوگوں کو معافی دیں، عدالتوں میں آنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ریڑھی والا اور قلفی والا آئے روز عدالتوں میں نہیں آسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ