ملک میں الیکشن کے باوجود نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے، مولانا فضل الرحمان

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہیں لیکن نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے، ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے تو پاکستان مستحکم ہوگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا، حق حکمرانی عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو ہے۔

یہ بھی پڑھیں ترمیم کے لیے ووٹ نہ کرتے تو حکومت نے 11 ووٹ خرید لیے تھے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے دشمن نہیں، مملکت پر عوامی اداروں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی گرفت کو مضبوط کیا گیا، اور اب بھی یہی منصوبہ تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آئین میں ترمیم اپنی جگہ لیکن ہم نے کبھی پارلیمنٹ کی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ 1973 میں قیادت نے اختلاف رائے کے باوجود متفقہ آئین دیا اور آج بھی متفقہ آئین کا ٹائٹل زندہ ہے، آئین کے مطابق اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہمارے آئین کی بنیاد اسلام ہے، پاکستان سیکولر نہیں مذہبی ملک ہے، یہاں قانون و سنت کے منافی کوئی قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پارلیممنٹ میں محض پیش نہیں پاس ہوں گی اور تمام قوانین قرآن و سنت کے تابع ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp