کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوارکو ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: من بھاتے لباس پہننے والے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کا نقادوں کو جواب
حازم بھنگوار نے سندھ ہائیکورٹ اور کمشنرکے حکم پر 3 افسران کو سرکاری رہائشگاہ چھوڑنےکا خط لکھا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عدالتی حکم پر ڈپٹی سیکریٹریز کو نوٹس جاری کیا تھا جو کمشنرکراچی کمپاؤنڈ میں رہائش پذیرتھے۔
مزید پڑھیے: ہم اسٹائل ایوارڈز: علیزے شاہ، آئمہ بیگ اور حازم بنگوار توجہ کا مرکز کیوں رہے؟
ذرائع کے مطابق تینوں افسران کمشنرآفس کا حصہ نہیں اوررہائش گاہ کمشنر آفس کے افسران کے لیے ہے۔
کمشنرکراچی کی ہدایت پرعدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے ڈی سی جنوبی کو ہدایات جاری کی گئیں۔
واضح رہے کہ حازم بھنگوار اپنے منفرد فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنے کام کے علاوہ بھی ان کی ایک زندگی ہے اور وہ ہمیشہ عوام کی فکر میں رہتے ہیں اور 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔