فٹبالر نیمار نے دبئی میں 200 ملین درہم کا پینٹ ہاؤس خرید لیا، گھر میں خاص بات کیا ہے؟

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے دبئی میں دنیا کی پہلی اور واحد برانڈڈ بگاٹی ریزیڈینس میں 200 ملین درہم (54 ملین ڈالر) کا پینٹ ہاؤس خریدا ہے۔

دنیا کی پہلی اور واحد برانڈڈ فلیٹس کی بلڈنگ میں 182 منفرد فلیٹس ہیں، جن میں سے ہر ایک کو منفرد ترتیب کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پرتعیش رئیل اسٹیٹ کی بدولت دبئی کی ساکھ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی شخصیات اعلیٰ درجے کی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے امارات کا رخ کر رہی ہیں۔

دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں شامل ہونے والی تازہ ترین مشہور شخصیت برازیل کے فٹبال سپر اسٹار نیمار جونیئر ہیں، جنہوں نے بنگھٹی کی انتہائی پرتعیش بگاٹی ریزیڈینس میں ایک پینٹ ہاؤس 54 ملین ڈالر (200 ملین درہم) میں خریدا ہے۔

دبئی بزنس بے میں واقع بگاٹی ریزیڈینس بنگھٹی تعمیراتی عجائب ہے جو انتہائی پرتعیش زندگی کی نمائندگی کرتی ہے۔ 182 فلیٹس میں سے ہر ایک کو منفرد ترتیب کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے،یہ نایاب تعمیراتی تصور یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی 2 گھر ایک جیسے نہیں جو منصوبے کی خصوصیت اور وقار کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برازیل: فٹ بالر نیمار کو گھر میں کیا تعمیر کرنے پر 1 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ ہوا؟

بگاٹی ریزیڈینس نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کا فرانسیسی ریویرا سے ملتا نجی ساحل ہے، جو بزنس بے میں اپنی نوعیت کا پہلا ساحل ہے۔ اس منصوبے میں نجی کار لفٹ جیسی اعلیٰ ترین سہولیات بھی شامل ہیں، جو پینٹ ہاؤس مالکان کو اپنی گاڑیاں براہ راست اپنے گھروں کے اندر پارک کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔

نیمار جونیئر کا پینٹ ہاؤس اسکائی مینشن کلیکشن کا حصہ ہے، جو جدید ترین یونٹس میں سے ایک ہے۔ یہ رہائش گاہیں وسیع جگہوں پر مشتمل ہیں، یہاں نجی سوئمنگ پول بھی موجود ہے جہاں سے دبئی شہر کے خوبصورت نظارے دیکھے جا سکتے ہیں۔

نیمار جونیئر کی جانب سے فلیٹ کا حصول عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور اعلیٰ دولت رکھنے والے افراد کی جانب سے دبئی کو اپنے گھر کے طور پر منتخب کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے غیر معمولی ڈیزائن، عالمی معیار کی سہولیات اور بے مثال مقام کے ساتھ، بگاٹی ریزیڈینس متحدہ عرب امارات میں پرتعیش زندگی کے نئے معیار قائم کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘