بیٹے کی سالگرہ کی پوسٹ پر شائقین کے شعیب ملک پر تنقید کے گولے

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی الگ الگ سالگرہ منائی ہے۔

شعیب ملک نے بیٹے اذہان کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’سالگرہ مبارک چیمپئن، دعا ہے کہ آنے والے سال خوشیوں سے بھرے ہوں، آپ ہمارے لیے باعث فخر بنو‘۔

ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’بےبی بوائے مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ 6 سال کے ہوگئے ہو۔ ہیپی برتھ ڈے لاڈو، آپ میرے لیے خوشی کا باعث ہو۔

یہ تو رہی بات کہ اذہان مرزا ملک کی سالگرہ پر اس کے والدین نے کیا پیغام دیا، اب بات کرتے ہیں مداحوں کی جنہوں نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مداح ثانیہ مرزا سے علیحدگی اور  اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر اب شعیب ملک سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں، مداحوں کا خیال ہے کہ والد اور بیٹے کے درمیان سرد تعلقات ان کی دوسری شادی کے بعد کافی واضح ہیں، بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اذہان اپنے والد کے ساتھ راحت محسوس نہیں کررہا ہے اور شعیب ملک  اپنے بیٹے کے لیے جعلی جذبات ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ