پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان دمام ایئرپورٹ پر چھوڑ کر لاہور پہنچ گئی

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز مسافروں کا سامان ایئرپورٹ پر ہی بھول گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے کی صورت میں ملک کو مزید کتنا نقصان ہوگا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 کے دمام سے لاہور آ رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب مسافر لاہور ائیرپورٹ پر اترے تو ان میں سے 37مسافروں کا سامان غائب تھا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ پی آئی کی فلائٹ پی کے 248 ان تمام مسافروں کا سامان دمام ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئی۔

مزید پڑھیں:’صرف اللہ کی رضا کی خاطر‘، بلیو ورلڈ سٹی پی آئی اے کی خریداری میں کیوں دلچسپی لے رہی ہے؟

مسافروں نے لاہور ایئرپورٹ پر ہی شدید احتجاج کرنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے دمام ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان کے غائب ہونے کی وجوہات نہیں بتائیں جبکہ انتظامیہ نے مسافروں کو اگلی پرواز سے سامان منگوا کردینے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مسافروں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟