کوئٹہ، پولیس اہلکار کے نجی سیل سے 4 نوجوان بازیاب

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے نجی سیل سے 4 نوجوانوں کو بازیاب کراتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق بروری پولیس تھانے کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو بازیاب کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان: نجی اسکول پرنسپل کی بھائی سے مل کر 5 طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی

پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران نجی سیل میں موجود 3 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم ثنااللہ (پولیس اہلکار) کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے چاروں نوجوانوں کو گزشتہ 3 دن سے بند کر رکھا تھا۔

دوسری جانب بازیاب نوجوانوں نے بتایا کہ انہیں چوری کے چھوٹے مقدمے میں پکڑ کر گھر میں قید کیا گیا تھا۔

نوجوانوں نے بتایا کہ ثنااللہ نامی پولیس اہلکار نے ہمیں تھانے کے بجائے یہاں منتقل کیا، ہم سے جھوٹے مقدمے کا اعتراف یا پیسے دینے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بازیاب نوجوانوں کے مطابق دوران قید ان سے بدفعلی کی کوشش بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بارکھان واقعہ، پولیس کا صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp