کراچی میں بروقت کارروائی کرکے آغا خان لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق، ناظم آباد نمبر 3 کے علاقے میں عباسی شہید اسپتال کے قریب واقع آغا خان لیبارٹری میں 2 ڈکیت گھس گئے اور کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم عمران کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شاپنگ مال میں چوہے کے ڈر سے شہریوں کی دوڑیں، ویڈیو وائرل
کراچی پولیس کے مطابق، قریب موجود ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس نے لیبارٹری پر پہنچ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ لیبارٹری کے ملازم نے ڈکیتوں کے لیبارٹری میں گھنے پر الارم سوئچ دبا دیا تھا، جس پر شاہین فورس اور پولیس نے بروقت کارروائی کی اور انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار
کراچی پولیس کے مطابق، گرفتار ڈکیتوں کی شناخت محفوظ خان ولد محمد اشرف خان اور سلیم ولد محمد سعید کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔