معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن، محنت کرنے سے کامیابی ضرور ملتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، اور معشیت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا سعودی عر اور قطر کا دورہ مفید رہا، سعودی ولی عہد نے ملاقات میں پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور قطر نے تیزی سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ میرے دورے کے تناظر میں ہمارا وفد سعودی عرب گیا ہے، جہاں شمسی توانائی، ہنر مندی افراد قوت اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق معاملات زیرغور آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مختلف ممالک کے ساتھ بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر آگے بڑھ رہے ہیں، اور اچھی پیشرفت ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، محنت سے کام کرنے سے کامیابی ملتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، معاشی صورتحال بہتر ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ شرح سود میں کمی سے قرضوں میں 1300 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی قطری تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر سے بھی ایک اور اچھی خبر ہے،  جو سردیوں کے لیے ایک اچھا پیکیج ہے۔ اس سے پاکستان کی معیشت اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ صنعتیں وسیع ہوں، لوگوں کو روزگار ملے گا اور پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔ وہی اقوام آگے بڑھتی ہیں جو کمر کس لیں اور فیصلہ کرلیں کہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ پاکستان کو بھی ان شا اللہ ہم سب کی اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp