وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن نقوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل سینیٹر محسن نقوی کے حوالے سے مشہور کے اصل میں سپر پرائم منسٹر وہی ہیں اور مقتدر حلقوں کی جانب سے انہی کی بات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی تعینانی چیلنج، عدالت میں کیا سماعت ہوئی؟
محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، گوکہ ان کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد ٹیم نے کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھائی لیکن اس کے باوجود وہ عہدے پر براجمان ہیں۔
اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنا پنجاب والا ریکارڈ برقرار رکھا ہوا ہے۔ ’یاد رہے کہ محسن نقوی اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تھے‘۔
شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا کریڈٹ بھی محسن نقوی کو دیتے ہوئے کہاکہ وزیر داخلہ نے کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپور کاوشیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں ’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا
انہوں نے ترقیاتی منصوبے پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ پراجیکٹ محسن نقوی کی کاوشوں کی وجہ سے وقت سے قبل مکمل ہوجائے گا۔