امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر انہیں دنیا بھر سے مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے ان کی تاریخی فتح پر مبارکباد! میں پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے آنے والی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
Congratulations to President-elect Donald Trump on his historic victory for a second term! I look forward to working closely with the incoming Administration to further strengthen and broaden the Pakistan-U.S. partnership. @realDonaldTrump
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2024
قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی سیاسی جیت کو ’جنگ مخالف‘ فتح قرار دیا ہے، دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسے ’وہائٹ ہاؤس میں تاریخی واپسی‘ سے تعبیر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ری پبلکنز نے میدان مارلیا،یہ حیرت انگیز فتح ہے جو پہلے کسی کو نہیں ملی، ڈونلڈٹرمپ کا کامیابی پر خطاب
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام پر اپنی ایک پوسٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے انتخاب اور تاریخی واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی عوام نے انہیں اور ان کی ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کیا ہے۔
Congratulations to @realDonaldTrump on his election and historic comeback. The people of America have given him and his team @JDVance, @elonmusk , @RobertKennedyJr , @TulsiGabbard & @GOP a resounding victory. This is an anti-war victory. An anti war mandate. We hope the new…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 6, 2024
’امریکی عوام نے انہیں اور ان کی ٹیم جے ڈی وینس، ایلون مسک، رابرٹ کینیڈی جونیئر، تلسی گبارڈ اور گرانڈ اولڈ پارٹی کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا ہے، یہ جنگ مخالف فتح ہے، جنگ مخالف مینڈیٹ!۔‘
مزید پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کا واویلا ایک بار پھر کیوں؟
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امید ظاہر کی کہ نئی امریکی انتظامیہ امن کو ترجیح دیتے ہوئے عالمی تنازعات کے دائمی سلسلہ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔‘
Dear Donald and Melania Trump,
Congratulations on history’s greatest comeback!
Your historic return to the White House offers a new beginning for America and a powerful recommitment to the great alliance between Israel and America.
This is a huge victory!
In true friendship,… pic.twitter.com/B54NSo2BMA
— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) November 6, 2024
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ایکس ڈاٹ کام پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ایک نوعیت کے کھلے خط کے ذریعہ مبارکباد دی ہے، انہوں نے 4 سال بعد سابق امریکی صدر کی دوبارہ صدارتی انتخابات میں فتح کو تاریخ کی سب سے بڑی واپسی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:’ٹرمپ کا جہاز عمران خان کو لینے روانہ ہوگیا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر پاکستانیوں کے دلچسپ تبصرے
’وہائٹ ہاؤس میں آپ کی تاریخی واپسی امریکا کے لیے ایک نئی شروعات اور اسرائیل اور امریکا کے درمیان عظیم اتحاد کے لیے ایک مضبوط عزم کی تجدید پیش کرتی ہے، یہ ایک بہت بڑی فتح ہے، سچی دوستی میں، تمہارے، بینجمن اور سارہ نیتن یاہو۔‘
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو انکی تاریخی انتخابی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آئیں مل کر عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔
Heartiest congratulations my friend @realDonaldTrump on your historic election victory. As you build on the successes of your previous term, I look forward to renewing our collaboration to further strengthen the India-US Comprehensive Global and Strategic Partnership. Together,… pic.twitter.com/u5hKPeJ3SY
— Narendra Modi (@narendramodi) November 6, 2024
ایکس ڈاٹ کام پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پچھلی میعادِ صدارت کی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہیں، وہ ہندوستان اور امریکا کے مابین جامع عالمی اور تذویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تعاون کی تجدید کا منتظر ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے عزیز دوست کی حیثیت سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے مل کر اپنے لوگوں کی بہتری اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونا ان کی قیادت پر امریکی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی