ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر افغان طالبان کا ردعمل کیا ہے؟

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے  امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کی امریکا اور افغانستان کے تعلقات میں واضح پیشرفت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے 47ویں منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کے کیریئر پر ایک نظر

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان کو امید ہے امریکا کی نئی حکومت حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی اور نئی حکومت کے قیام سے افغانستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

عبدالقہار بلخی کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان اور امریکا کے درمیان دوحہ معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورحکومت میں ہی دستخط ہوئے تھے اور افغانستان پر امریکا کا 20 سالہ قبضہ ختم ہوگیا تھا، توقع ہے ڈونلڈ ٹرمپ خطے اور دنیا خصوصاً غزہ اور لبنان میں موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹرمپ کا جہاز عمران خان کو لینے روانہ ہوگیا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر پاکستانیوں کے دلچسپ تبصرے

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، امریکی صدر منتخب ہونے کے لیے درکار538 ووٹوں میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘