آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز: پاکستان ٹیم کی برسبین آمد، پہلا میچ 14 نومبر کو ہوگا

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے برسبین پہنچ گئی ہے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر (جمعرات) کو دی گابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ ٹی20 سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے جبکہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو جوش انگلس لیڈ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا شاندار کھیل، دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

 پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں گرین شرٹس نے کینگروز کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ آسٹریلیا نےپاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی اور پھر تیسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے ہر اکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح کو ’پاکستانی کرکٹ کے لیے بڑا دن ‘ قرار دیدیا

پاکستان کی ٹیم نے ون ڈے سیریز کے علاوہ 3 ٹی20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے جس کا پہلا میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی20 میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟