الیکشن کمیشن کا ممبر قومی اسمبلی عادل بازئی کی نااہلی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عادل بازئی کی نا اہلی کے لیے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے نا اہلی ریفرنس پر 3دسمبر تک جواب مانگ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ عادل بازئی کے وکیل نے کمیشن میں جمع کروایا گیا بیان حلفی جعلی ہونے کا موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کروا لیں جعلی ثابت ہوگا۔

وکیل نے کہا کہ انہوں نے کبھی ن لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ ن لیگ کے ریفرنس میں بھی درج ہے کہ عادل بازئی کبھی حکومتی بینچز پر نہیں بیٹھے۔ موکل کا شناختی کارڈ نمبر بھی درست نہیں لکھا گیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے معاندانہ رویے کیخلاف کے پی حکومت نے رٹ پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ کرلیا

وکیل نے مزید کہا کہ اسٹامپ پیپر پر نوٹری پبلک کی تفصیلات بھی درج نہیں۔ 27ستمبر 2024 تک عادل بازئی قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر آزاد رکن تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر عادل بازئی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا تو انہوں نے کمیشن سے رابطہ کیوں نہیں کیا۔ ممبر سندھ نے کہا کہ آپ اتنا عرصہ خاموش کیوں رہے؟

وکیل عادل بازئی نے بتایا کہ خاموش اس لیے رہے کہ یہ بیان حلفی کبھی منظر عام پر نہیں آیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس پر کوئی تحقیقات نہیں کیں، عادل بازئی نے 20 فروری کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا۔

وکیل ن لیگ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں 11ماہ بعد کیوں یاد آیا کہ بیان حلفی جعلی ہے۔ عادل بازئی نے ن لیگ میں شامل ہونے کا حلف نامہ جمع  کرایا۔ استدعا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف پر انہیں نا اہل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی کی نااہلی کے لیے قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو پھر خط لکھ دیا

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نا اہلی کے لیے دائر ریفرنس پربھی کمیشن میں سماعت ہوئی۔ وکیل سیف اللہ ابڑو نے موکل کیخلاف ریفرنس قابل سماعت نہ ہونے کا موقف اپنایا۔

جس پر چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ آپ پہلے تحریری جواب جمع کروائیں اور قابل سماعت نہ ہونے سے متعلق درخواست دیں۔ کمیشن نے سیف اللہ ابڑو سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی