الیکشن کمیشن کے معاندانہ رویے کیخلاف کے پی حکومت نے رٹ پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ کرلیا

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کیا جائیگا، ترجمان کے پی حکومت کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے  باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹفیکشن جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عادل بازئی کی نااہلی کے لیے قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو پھر خط لکھ دیا

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ کی سیٹوں پر انتخابات کے لیے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق رٹ پٹیشن کی منظوری گزشتہ روز وزیراعلی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی، کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کے لئے ایڈوکیٹ جنرل کو اجازت دیدی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کررہا تھا اب کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جائیں گے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز