امن وامان کے پیش نظر کوئٹہ اور سبی میں ری پولنگ کی تاریخ میں ردوبدل

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور سبی میں ری پولنگ کی تاریخ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 کوئٹہ 7 کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے، جہاں ری پولنگ اب 21 نومبر کے بجائے 12 دسمبر کو ہوگی۔

اسی طرح الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں بھی ضمنی الیکشن ملتوی کردیا ہے، کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخابات 14 نومبر کے بجائے 17 نومبر کو منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی بی 14 بلوچستان: پیپلز پارٹی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کیخلاف تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ انتخابات کی تاریخ میں رد و بدل صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp