انٹرا پارٹی الیکشن: پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 21 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے خلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر کا فیصلہ یکطرفہ طور پر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پاکستان تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظر ثانی درخواست خارج

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے 13 جنوری اور 21 اکتوبر کے فیصلوں کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور نظرثانی درخواست پر دوبارہ سماعت کی جائے۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظر ثانی درخواست خارج کردی تھی۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

چیف جسٹس نے حکمنامے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا نے کیس کے میرٹس پر دلائل نہیں دیے۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی 3 رکنی خصوصی بینچ کا حصہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں