9مئی توڑپھوڑ کیس: پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی عبوری ضمانت منظور

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ کی 20 لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 مئی توڑپھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

جسٹس جمال مندوخیل نے دریافت کیا کہ ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت خارج کی یا ٹرائل کا ہی فیصلہ سنا دیا، ضمانت کے فیصلے میں اس نوعیت کے شواہد کو زیربحث نہیں لایا جاتا۔

شیخ امتیاز کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ شیخ امتیاز کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا، ضمنی رپورٹ میں کئی ماہ بعد ان کا نام ملزمان میں شامل کیا گیا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ ضمنی کی کاپی آپ نے ریکارڈ کا حصہ کیوں نہیں بنائی۔

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ضمنی رپورٹ کی کاپی کل ملی ہے، پولیس نہیں دے رہی تھی، جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ اہم ترین دستاویز کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، اپنے مقدمات سیاسی نہیں پروفیشنل طریقہ سے چلائیں۔

مزید پڑھیں:شیخ امتیاز کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ غلطیاں آپ کی اپنی ہوتی ہیں اور الزام عدالتوں کو دیتے ہیں، سپریم کورٹ سے چند منٹ میں ہی آپ کو ریلیف مل گیا، جس پر لطیف کھوسہ بولے؛ ہمیں تو تازہ ہوا سپریم کورٹ یا پشاور ہائیکورٹ سے ہی ملتی ہے۔

جسٹس ملک شہزاد احمد نے ریمارکس دیے کہ کچہری سے سپریم کورٹ تک ہر جگہ خوف خدا رکھنے والے ججز موجود ہیں، جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ 9 مئی جناح ہاؤس پر حملہ بہت بڑا واقعہ ہے سوچ کر ہی دل کو کچھ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور، عدالت کا رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے 9 مئی توڑپھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت  منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ