حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور کے تھانہ کاہنہ میں پی ٹی آئی کے 30 سے 40 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت 30 سے 40 افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ اشتہاری ملزم حماد اظہر کو پولیس کی حراست سے چھڑانے پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران اشتہاری ملزم حماد اظہر اسٹیج پر موجود رہا، اور پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق شیخ امتیاز، عالیہ حمزہ اور 30 سے 40 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں نے زبردستی حماد اظہر کو چھڑوا لیا، جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایف آئی آر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس کی یونیفارم پھاڑنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جلسہ شرائط کی خلاف ورزی، حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری کرلی

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف بھی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘