عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان  کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کے سومنات پر 24 نومبر کو چوتھا (بے سود) حملہ ہوگا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سنگین جرائم میں قید ہیں اور ان کی رہائی کے لیے اگر ان کی پارٹی کوشش کرنا چاہتی ہے تو کر دیکھے مگر وہ ممکن نہیں ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا  ملک میں افرتفری پھیلانے کے علاوہ اور کوئی کردار نہیں ہے اور وہ الیکشن کمیشن، ججز، حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور تمام سیاسی پارٹیوں سمیت سب کے ہی خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جرائم کے پیش نظر انہیں حق پر کس طرح تصور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آگ لگانا، انتشار پھیلانا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا درست ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ حکومت پر عمران خان کو چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں؟

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے امریکی صدر پاکستان حکومت کو پریشرائز کرتے ہیں یا نہیں اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا لیکن امریکی صدر کی ایک بہت بڑی پوزیشن ہے اور اب پی ٹی آئی کے ان کے ساتھ کیسے مراسم ہیں مجھے اس کا علم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے اپنے قوانین  اور خود مختاری ہے لہٰذا اس طرح کی باتیں دوستانہ ماحول میں تو ہوسکتی ہیں لیکن کسی پریشر کی صورت میں نہیں۔

فیک نیوز کے سدباب کے لیے بل پر بات ہورہی ہے

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے اسکولوں کے نصاب میں اگر یہ پڑھایا جائے کہ سوشل میڈیا ایپس کو کیسے استعمال کرنا ہے اور سچ کوکیسے جاننا ہے اور فیک نیوز سے کیسے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو اس کے لیے بنیادی تعلیم دینا بھی ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیک نیوز سے چھٹکارا ایک مناسب طریقے سے کرنا ہے جس پر بات چیت چل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ