ملک سے فتنہ پارٹی کا خاتمہ ہورہا ہے، مریم نواز کی پی ٹی آئی پر تنقید
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی کا خاتمہ ہورہا ہے، عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کالز پر کان نہیں دھرے۔
لندن میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات بدل رہے ہیں اور کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، پاکستان میں جب بھی نواز شریف کی حکومت آئی ملک نے ترقی کی، ہم پہلا نواز شریف آئی ٹی سٹی بھی بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے، نواز شریف
انہوں نے کہاکہ لاہور میں ایک ہزار بستر کا اسپتال بن رہا ہے، اس کے علاوہ ادویات لوگوں کو گھروں میں سپلائی ہورہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپنا گھر اسکیم پورے پنجاب میں شروع ہوچکی ہے، ہم اپنے گھر کے لیے 15 لاکھ روپے بلاسود قرضہ دے رہے ہیں۔ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ٹارگٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسان کارڈ اسکیم شروع کردی گئی ہے، قرضوں کے ساتھ مشینری بھی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک دہائی کے بعد پاکستانیوں کو اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں، لوگوں کی خدمت میرا فرض ہے، آج پنجاب میں روٹی اور آٹا سستا ہے۔
انہوں نے کہاکہ راتوں رات تبدیلی نہیں آتی لیکن چند ماہ میں بہت بہتری آئی، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں لندن میں وزیردفاع خواجہ آصف کو گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہاکہ میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا لیکن ہم اب ایسا کرکے دکھائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے