لندن میں انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم شخص کی جانب سے وزیردفاع خواجہ آصف کو دھمکیاں اور گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ پر مظاہرہ کرنے والوں کا گھیراؤ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن لندن
خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے جو چند روز قبل کی ہے، نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا پیچھا کیا اور ان کو دھمکیاں اور گالیاں دیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ آصف ٹرین سے نکل رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے انہیں جملے کسے اور انہیں دھمکیاں اور گالیاں دیں، ان کی ویڈیو بھی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: ’کاش خواجہ آصف کی پارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملتا تو یہ حالات نہ ہوتے‘
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کہہ رہا ہے۔ انہیں پکڑ کے لے جاؤ، بندے نے چھری ہی مار دینی ہے، ادھر چھری بج بھی جاتی ہے، دھمکیاں دینے والا شخص خواجہ آصف کو اول فول بھی کہتا ہے تاہم خواجہ آصف اسے جواب دیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔