آئی ایم ایف نے اخراجات میں کمی کے لیے صوبوں سے ٹائم لائنز مانگ لیں

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبوں خصوصاً پنجاب کی جانب سے مطلوبہ ریونیو سرپلس پیدا کرنے میں ناکامی پر خدشات کے درمیان آئی ایم ایف مشن نے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور بی آئی ایس پی پروگرام پر اخراجات میں حصہ ڈالنے کے لیے صوبوں سے درست ٹائم لائنز مانگ لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی مالیاتی معاہدے (این ایف پی) پر مرکز اور چاروں صوبوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت منظوری حاصل کرنے سے قبل دستخط کیے تھے جیسا کہ 5 حکومتوں نے محصولات میں اضافے، اخراجات کو بانٹنے اور گورننس کو بہتر بنانے کے لیے مالیاتی فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا اخراجات میں کمی یا مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ

دورہ پر آئے آئی ایم ایف مشن نے گزشتہ روز بھی پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا اور اب وہ اس امید کے ساتھ اس نتیجے کی جانب بڑھ رہے ہیں کہ دونوں فریقین (آج) جمعہ کو مذاکرات کا اختتام کریں گے۔

توقع ہے کہ آئی ایم ایف 11 نومبر سے شروع ہونے والے اور 15 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے 5 روزہ مذاکرات کے اختتام پر پریس ریلیز جاری کرے گا۔

آئی ایم ایف نے پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ (پی آئی ایم اے) اور اور Climate-PIMA پر پیشرفت کا جائزہ لیا جیسا کہ اسلام آباد نے پہلے ہی آئی ایم ایف سے کلائمیٹ فنانس کے تحت 7 سے 8 ارب ڈالر تک کے قرضوں کو بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:

C-PIMA کے تحت حکومت دسمبر 2024 تک پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں سرمایہ کاری کے تمام منصوبوں کے ہمارے جائزے کے نتائج کی تفصیل کے ساتھ ایک رپورٹ تیار کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا